شادی کا وعدہ کیا اور قیمتی گھڑی دی.. رجب بٹ نے اپنے کردار سے متعلق الزام لگانے والی لڑکیوں کو کیا کرارا جواب دیا؟

image

"یہ لڑکیاں میڈیا پر آ کر عجیب عجیب باتیں کرتی ہیں کہ میں نے 45 لاکھ روپے کی گھڑی تحفے میں دی۔ کیا کبھی اس نے رسید دکھائی؟ ثبوت کہاں ہیں؟ میڈیا کو کسی کی پرواہ نہیں، انہیں تو صرف اپنے ویوز چاہیے جو وہ ایسی خبروں سے حاصل کرتے ہیں۔"

یہ ردعمل دیا ہے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے، جو حال ہی میں برطانیہ منتقل ہونے کے بعد پہلی بار عوام کے سامنے آئے ہیں۔ رجب بٹ کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے فیملی و لاگز کے ذریعے شہرت حاصل کی، لیکن ان کے خلاف پاکستان میں جاری مقدمات نے انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔ تعجب بات یہ ہے کہ وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے وقت بھی پاکستان میں موجود نہیں تھے اور بیٹے کو پہلی نظر دیکھنے سے محروم رہ گئے۔

حال ہی میں انہوں نے برطانیہ میں معروف میزبان ردا خان کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی زندگی، کیریئر اور اپنے گرد گھومتی افواہوں پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض خواتین نے ان پر سنگین الزامات لگائے ہیں، جن میں سب سے زیادہ توجہ اس دعوے کو ملی کہ ٹک ٹاکر فاطمہ خان ان کے ساتھ تعلقات میں تھیں۔ فاطمہ خان نے یہاں تک کہا کہ راجہ بٹ نے شادی کا وعدہ کیا اور انہیں ایک مہنگی گھڑی بھی تحفے میں دی، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

رجب بٹ نے ان تمام باتوں کو جھوٹ قرار دیا اور شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ان خواتین کو پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے لیکن ان دعوؤں کی سچائی جانچنے کی زحمت نہیں کرتا۔ ان کے مطابق، یہ سب کچھ محض سنسنی پھیلانے اور ریٹنگ بڑھانے کے لیے کیا جاتا ہے۔

رجب بٹ کے اس انٹرویو نے ایک بار پھر ان کے مداحوں اور ناقدین کو تقسیم کر دیا ہے۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ درست بات کر رہے ہیں، جبکہ دوسرے اب بھی ان کے خلاف سامنے آنے والی کہانیوں کو حقیقت کے قریب تصور کرتے ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ راجہ بٹ ایک بار پھر شہ سرخیوں میں ہیں اور ان کی ذاتی زندگی کے گرد تنازعات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US