فلسطین کے ساتھ جماعت اسلامی 9 ٹاؤنز کے رہائشیوں کو بھی حقوق دے، ترجمان میئر کراچی

image

حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس پر ترجمان میئر کراچی معظم قریشی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر تنقید کی بجائے الخدمت کا آڈٹ کروائیں۔

معظم قریشی نے کہا کہ جماعت اسلامی معصوم شہریوں سے چندہ وصول کر کے اپنی تشہیر پر لگاتی ہے، میئر کراچی جماعت اسلامی کے یو سی اور ٹاؤنز چیئرمین کے حصے کا بھی کام کررہے ہیں، جماعت اسلامی میئر کراچی کے ترقیاتی کاموں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

ترجمان میئر کراچی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی فلسطین کو حق دلانے کے ساتھ ساتھ 9 ٹاؤنز کے رہائشیوں کو بھی ان کا حق دے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US