مدینہ منورہ میں قرآن مجید کی خدمت انجام دینے والے پاکستانی نژاد ممتاز عالم دین مولانا بشیر احمد صدیق خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
جامعہ اشرفیہ لاہور کے ترجمان کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ مسجد نبویﷺ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں جنت البقیع کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مولانا قاری بشیر احمد صدیق گزشتہ چوالیس برس سے مسجد نبویﷺ میں قرآن پاک کی تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے۔