اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اسلام آباد خودکش حملے کی مذمت، لواحقین سے اظہارِ تعزیت

image

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں ضلعی و سیشن عدالت کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ سیکرٹری جنرل اس واقعے پر گہرے رنج و غم میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فرحان حق کے مطابق انتونیو گوتریس نے دہشت گردی اور تشدد کے تمام واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث تمام عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے اسلام آباد کے جی-11 علاقے میں ہونے والےحملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

انتونیو گوتریس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ عالمی کوششوں کو فروغ دے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US