نادرا کا نیا اعلان! شناختی کارڈ کی فیسیں بدل گئیں، جانیں اب کتنی رقم دینا پڑے گی؟

image

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شناختی کارڈ اور اسمارٹ آئی ڈی کارڈ کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا ہے جو ملک بھر میں فوری طور پر نافذالعمل ہو گئی ہیں۔ نادرا کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو زیادہ سہولت فراہم کرنا اور مختلف پراسیسنگ آپشنز کے ذریعے ان کے لیے انتخاب کو آسان بنانا ہے۔

نادرا کے اعلامیے کے مطابق نارمل شناختی کارڈ کی فیس 400 روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ 15 دن میں تیار ہوگا جبکہ ارجنٹ شناختی کارڈ کے لیے شہریوں کو 1150 روپے ادا کرنا ہوں گے اور یہ 12 دن میں جاری کیا جائے گا اسی طرح ایگزیکٹو شناختی کارڈ کی فیس 2150 روپے رکھی گئی ہے جو صرف 6 دن میں تیار ہو جائے گا۔

اسی طرح اسمارٹ شناختی کارڈ کے لیے بھی نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے تحت نارمل اسمارٹ کارڈ فیس 750 روپے اور پراسیسنگ وقت 31 دن ہے جبکہ ارجنٹ اسمارٹ کارڈ کی فیس 1500 روپے اور پراسیسنگ وقت 15 دن اور ایگزیکٹو اسمارٹ کارڈ کی فیس 2500 روپے اور پراسیسنگ وقت 9 دن ہے۔

نادرا کے ترجمان کے مطابق ہماری ترجیح یہ ہے کہ شہریوں کو کم سے کم وقت میں معیاری اور تیز تر خدمات فراہم کی جائیں۔ جن افراد کو فوری طور پر کارڈ درکار ہو ان کے لیے ایگزیکٹو سروس سب سے تیز ترین آپشن ہے۔نادرا حکام نے مزید بتایا کہ آن لائن درخواست اور ٹریکنگ سسٹم کو بھی مزید فعال کر دیا گیا ہے تاکہ شہری گھر بیٹھے اپنے کارڈ کی پیش رفت معلوم کر سکیں۔

نادرا کے مطابق شہری اپنی سہولت کے مطابق قریبی دفتر یا نادرا ای سہولت پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US