افغانستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان میں ہونے والی ٹرائی سیریز میں شرکت سے انکار

image

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں شیڈول ٹرائی سیریز میں اپنی ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

افغان بورڈ کے مطابق ان کے پکتیّا صوبے میں کچھ کرکٹرز کی افسوسناک موت کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اے سی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کھلاڑی کلب کرکٹ کا میچ کھیلنے کے بعد واپس جا رہے تھے جب فضائی حملے میں مارے گئے۔تاہم اس واقعے کی کوئی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے اسی دعوے کو بنیاد بنا کر اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ ہونے والی ٹرائی سیریز میں شرکت نہیں کرے گا۔

یہ ٹرائی سیریز 19 نومبر سے 29 نومبر تک پاکستان میں منعقد ہونا تھی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان اور سری لنکا کو شرکت کی دعوت دی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US