اسلام آباد: ایف آئی اے کے سینئر افسر اغواء، پولیس نے تفتیش شروع کر دی

image

وفاقی دارالحکومت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز محمد عثمان کو گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا گیا۔ واقعہ اسلام آباد کے علاقے H-13 میں ان کے گھر کے باہر پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق مغوی افسر کی اہلیہ روزینہ عثمان کی مدعیت میں تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ چار نامعلوم مسلح افراد ایک گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور محمد عثمان کو اغواء کر کے لے گئے۔

پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے اور اغواء کاروں کی شناخت کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US