امریکا بھر میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخی مظاہرے، لاکھوں افراد کی شرکت

image

امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخ ساز مظاہرے کیے گئے جس میں 70 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’’نو کنگ‘‘ کے عنوان سے امریکا کے 2700 شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، صرف شکاگو میں ڈھائی لاکھ افراد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔

مظاہرین نے تارکین وطن کی بے دخلی کے لیے چھاپوں اور ریاستوں میں فوج کی تعیناتی کے خلاف غم و غصے کااظہار کیا۔ مظاہرین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو آمرانہ قرار دیتے ہوئے ’’ٹرمپ انتطامیہ مزید برداشت نہیں‘‘ کے نعرے لگائے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ ریاستوں میں فوجی تعیناتی اور چھاپوں کے خلاف شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے،

مظاہرین کا الزام ہے کہ ٹرمپ آمریت اور فوجی جبر کی جانب بڑھ رہے ہیں، امریکا بھر میں جاری مظاہروں میں مزید تیزی اور احتجاج کا دائرہ وسیع ہونے کا امکان ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ خود کو بادشاہ تصور نہیں کرتے جبکہ ری پبلکن رہنماؤں نے مظاہروں کو ’’امریکا مخالف‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US