مجھے امریکی فوجی حملے کا حکم دینے کا مکمل اختیار ہے، ٹرمپ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک کے خلاف امریکی فوجی حملے یا جارحیت کا حکم دینے کا مکمل اختیار ان کے پاس ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بحیثیت کمانڈر اِن چیف اپنے اختیارات کی حد کا تعین وہ خود کرتے ہیں اور انہیں روکنے والی واحد چیز ان کی اپنی اخلاقیات اور سوچ ہے۔

نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سال سے زائد عرصے تک وینزویلا کے معاملات کنٹرول میں رکھنے اور وہاں کے تیل پر قبضہ رکھنے کے عزائم کا بھی اظہار کیا۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو وینزویلا کے خلاف مزید جارحیت سے روکنے کے لیے ایک قرارداد بحث کے لیے منظور کرلی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے پانچ ارکان نے بھی اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

ادھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وینزویلا میں کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امریکی عوام کو فائدہ ہوگا۔ ان کے مطابق امریکا کو وینزویلا کے قدرتی وسائل تک رسائی ملے گی اور دشمنوں پر بالادستی حاصل ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US