73 سالہ سیاستدان نے 31 سالہ نوجوان لیڈر کے پاؤں چھو لیے ،سوشل میڈیا پر شدید تنقید

image

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے 73 سالہ ایم ایل اے دیوندر کمار جین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رہی ہے، جس میں وہ 31 سالہ نوجوان لیڈر مہا آریامن سندیا کے پاؤں چھوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو نیشنل اسکول گیمز کے دوران 11 سیکنڈ کا کلپ ہے، جس میں جین اپنی سالگرہ مناتے ہوئے کیک کاٹ رہے ہیں اور مہا آریامن سندیا اور دیگر افراد کے ساتھ جشن میں شریک ہیں۔ کیک کاٹنے کے بعد جین نے مہا آریامن کے پاؤں چھو کر انہیں عزت دی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام پر مختلف ردعمل ظاہر کیے؛ کچھ اسے عزت و احترام قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر اسے سیاسی تابع داری یا ذلت کی علامت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

یہ واقعہ بھارتی سیاسی حلقوں میں بحث کا موضوع بن گیا ہے، خاص طور پر جب ویڈیو میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جیو ترادیہ سندیا کے بیٹے بھی موجود ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US