طورخم بارڈر کب کھلے گا؟ تجارت ہوگی یا بندش برقرار رہے گی؟ فیصلہ آج ہو گا

image

افغانستان سے متصل بارڈر امور پر مشاورت کے لیے پاکستانی وفد آج کابل جائے گا جہاں افغان حکام کے ساتھ دوطرفہ تجارت سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں ون ڈاکومنٹ رجیم، سرحدی انتظامات، تجارتی تعاون اور نقل و حرکت کے نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے واضح کیا کہ وفد کا یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور اس کا طورخم بارڈر کی حالیہ بندش یا موجودہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں۔وفد افغان حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ، اعتماد سازی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بھی بات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے ایجنڈے میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور افغان طالبان کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان اور دیگر دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات سے متعلق معاملات بھی شامل ہیں۔

وفد کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی اور علاقائی امن کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر پیش رفت کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US