خیبر پختونخوا کے منتخب اراکین نے وزیراعلیٰ کو دھمکی کیوں دیدی؟

image

صوبائی اسمبلی اراکین کی جانب سے ایک بار پھر وزیراعلیٰ کو ٹف ٹائم، غیرمنتخب افراد کی شمولیت پر وزیراعلیٰ کو اراکین اسمبلی کی مزاحمت کی دھمکی، منتخب نمائندے شامل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ممبر صوبائی اسمبلی نے بتایا کہ اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو غیر منتخب افراد کی شمولیت پر مزاحمت کی دھمکی دے ڈالی، اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ کسی غیر منتخب شخص کو کابینہ میں شامل کرنے پر مزاحمت کریں گے، 89 منتخب نمائندوں میں سے جسے چاہیں کابینہ میں شامل کرلیں، کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

اسمبلی اراکین کی جانب سے تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر کسی غیر منتخب شخص کو کابینہ میں شامل کیا گیا تو اسمبلی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے، ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ سے سوال کیا کہ کیا 89 منتخب نمائندے نااہل ہیں، وزارتیں نہیں چلا سکتے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اراکین اسمبلی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ اس لیے کابینہ کا انتخاب بانی پی ٹی آئی کی مرضی کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں انہیں مشکلات کا سامنا نہ رہے، جو نام بانی پی ٹی آئی کابینہ کیلیے شامل کریں گے اس پر تمام ممبران کا اتفاق ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US