جمادی الاول کا چاند 23 اکتوبر کی شام کو نظر آنے کے امکانات ہیں، سپارکو

image

اسلام آباد: سپیس اینڈ اپرایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول 1447 ہجری کا نیا چاند 21 اکتوبر 2025 کو شام 5:25 بجے پاکستان کے معیاری وقت پر طلوع ہوگا۔

23 اکتوبر 2025 کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے اور 54 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان متوقع وقفہ 56 منٹ ہوگا۔

فلکیاتی پارامیٹرز کی بنیاد پر، 23 اکتوبر 2025 کی شام کو نیا چاند نظر آنے کے بہت اچھے امکانات ہیں (بشرطیکہ موسم صاف ہو)۔ لہٰذا، زیادہ امکان یہی ہے کہ جمادی الاول کا پہلا دن 24 اکتوبر 2025 کو ہوگا۔

اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، جو اس معاملے کی واحد مجاز اتھارٹی ہے۔ یہ اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی معتبر گواہیوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US