ایئر چیف کا رومانیہ کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

image

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے رومانیہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی سے اہم ملاقات کی۔

رومانیہ ایئر فورس ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایئر چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کے فروغ اور تعاون کے نئے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فضائی افواج نے آپریشنل تعاون، مشترکہ مشقوں اور تربیتی پروگرامز سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس کے ساتھ ہی فضائی دفاع کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی نے بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور مقامی تیاریوں و خود انحصاری کے وژن کی تعریف کی۔

ملاقات میں جدید ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں دفاعی صنعتی شراکت داری کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US