باجوڑ میں فورسز کی کارروائی، ایک خارجی ہلاک، متعدد زخمی حالت میں فرار

image

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک خارجی دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شاہی تنگی کے جنگل میں موجود غار پر گھات لگا کر بھرپور کارروائی کی جہاں خوارجیوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خوارجی ہلاک اور دیگر فرار ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ شاہی تنگی جنگل میں خارجیوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا صفایا کردیا گیا، خارجیوں کے زیر استعمال اسلحہ اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کرلیے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US