پاکستانی فاسٹ بولر مشکل میں آئی سی سی نے دو میچز کی پابندی سنا دی

image

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف دو میچز کی پابندی کے باعث ساؤتھ افریقا کے خلاف دوسرا انٹرنیشنل میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق حارث رؤف کو ایشیا کپ کے دوران پیش آنے والے واقعات پر چار ڈی میرٹ پوائنٹس ملنے کے بعد دو میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حارث رؤف پہلے بھی سیریز کے ابتدائی میچ میں دستیاب نہیں تھے اور اب دوسرا میچ بھی نہیں کھیل پائیں گے۔ آئی سی سی کے مطابق ایشیا کپ کے 21 اور 29 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچز کے دوران مختلف کھلاڑیوں کی جانب سے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئی تھیں۔

ان ہی واقعات کے تحت بھارتی کپتان سوریہ کمار یادو کو دو ڈی میرٹ پوائنٹس جبکہ جسپریت بمرا، ایچ ڈیپ سنگھ، اور پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کو تنبیہ جاری کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حارث رؤف پر سب سے سخت سزا اس لیے عائد کی گئی کیونکہ انہوں نے میچز کے دوران اشارے کیے جو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی قرار دی گئی۔آئی سی سی نے وضاحت کی کہ یہ تمام فیصلے ایشیا کپ کے دوران ہی طے کر لیے گئے تھے تاہم انہیں اب باضابطہ طور پر منظرِ عام پر لایا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US