دنیا بھر کی طرح مقامی مارکیٹوں میں بھی سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 74 ڈالر اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح 4 ہزار 75 ڈالر پر جا پہنچا۔
عالمی مارکیٹ میں اس نمایاں اضافے کا براہِ راست اثر پاکستان کی مقامی منڈیوں پر بھی دیکھا گیا، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 400 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 862 روپے تک جا پہنچی۔
اسی طرح فی دس گرام سونا بھی 6 ہزار 337 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 68 ہزار 530 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ سونے کی قیمتوں میں اس تیز رفتار اضافے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔