کون بنے گا کروڑوں کا مالک؟ 1500 اور 100 روپے کے بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری

image

مرکزِ قومی بچت کے زیرِ اہتمام 1500 اور 100 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 17 نومبر بروز پیر صبح 9 بجے منعقد ہوگی۔

ترجمان سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق 1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی اس بار اسٹیٹ بینک راولپنڈی میں ہوگی جو مجموعی طور پر 104ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس اسکیم میں پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے 3، اور تیسرا انعام 18,500 روپے کے 1696 انعامات پر مشتمل ہوگا۔

اسی روز 100 روپے مالیت کے اسٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی حیدرآباد میں منعقد کی جائے گی جو 52ویں قرعہ اندازی ہوگی۔ اس میں پہلا انعام 7 لاکھ روپے کا ایک، دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے 3، اور تیسرا انعام 1000 روپے کے 1199 انعامات پر مشتمل ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیوں کی تقریبات میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی تاکہ شفافیت اور عوامی اعتماد کو یقینی بنایا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US