امر یکا، مال بردار طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک، 11 زخمی

image

امریکی ریاست کینٹکی کے سب سے بڑے شہر لوئس ول میں مال بردار طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی کارگو فضائی کمپنی یو پی ایس کا ایم ڈی ۔11 طیارہ لوئس ول کے ہوائی اڈے سے پرواز کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں سیاہ دھوئیں کے بادل کئی کلو میٹر علاقے میں پھیل گئے۔

مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں طیارے کے عملہ کے تین ارکان اور زمین پر موجود 4 افراد شامل ہیں، ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ جائے حادثہ پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ آگ بجھانے کی کارروائی میں سینکڑوں کی تعداد میں فائر فائٹر ز نے حصہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے این ٹی ایس بی کی 28 رکنی ٹیم جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں ایئر پورٹ کے قریب واقع کینٹکی پٹرولیم ری سائیکلنگ اور گریڈ اے آٹو پارٹس سمیت متعدد کاروباری اداروں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US