اسلام آباد: بحریہ انکلیو فیز ون میں ریٹائرڈ ایئر کموڈور کی خودکشی

image

اسلام آباد کے علاقے بحریہ انکلیو فیز ون میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر ایئر کموڈور عبدالسلام نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بنی گالہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ کو خودکشی قرار دیا جا رہا ہے تاہم حتمی رائے فرانزک رپورٹ اور دیگر شواہد کی جانچ کے بعد قائم کی جائے گی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور اہلخانہ کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔ واقعہ کے مزید حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US