سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے ملکی سیاسی صورتحال اور 27 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی و سینیٹرز شریک ہوں گے۔
اجلاس میں مولانا فضل الرحمان ملکی سیاسی صورتحال سمیت 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق پارلیمنٹیرین سے مشاورت کریں گے۔ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے ہونے والی ملاقاتوں اور مشاورت کا جائزہ لیا جائے گا۔