شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا آج 148 واں یوم پیدائش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
لاہور کے GOC میجر جنرل عاطف بشیر جنرل کمانڈنگ آفیسر نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے، مزار اقبال کے گارڈز کی تبدیلی پروقار تقریب بھی عمل میں لائی گئی۔
واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔
علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کے خیال کو جنم دیا تھا، ان کے الفاظ میں یہ طاقت تھی کہ انہوں نے امّت مسلمہ کو ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے اور آزادی کے لیے قدم آگے بڑھانے کی ترغیب دی۔
علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلانے کے لیے جداگانہ قومیت کا احساس اُجاگر کیا اور اپنی شاعری سے مسلمانوں کو بیدار کیا۔
یاد رہے کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے 21 اپریل 1938 کو لاہور میں وفات پائی۔