این اے 18 ضمنی انتخاب: وزرائے اعلیٰ کیخلاف درخواستیں الیکشن کمیشن میں زیر سماعت

image

ہری پور کے حلقہ این اے 18 کے ضمنی انتخابات میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر دو اہم سیاسی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کے معاملات الیکشن کمیشن آف پاکستان میں زیر بحث آگئے ہیں۔

وکیل علی بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف حسن ابدال میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر کارروائی کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابی شیڈول کے دوران ترقیاتی منصوبوں کا اعلان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ سہیل آفریدی این اے 18 کے ضمنی انتخاب کی انتخابی مہم کے دوران جلسے سے خطاب پر ضابطے کی خلاف ورزی کے الزام کا سامنا کر رہے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وکیل علی بخاری بھی کمیشن میں پیش ہوئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US