ایبٹ آباد، اغوا کے بعد خاتون ڈاکٹر قتل، مسیحاؤں کا احتجاج، او پی ڈی تین دن تک بند رکھنے کا اعلان

image

ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردا کے اغوا اور بے رحمانہ قتل کے خلاف ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور متاثرہ علاقے کے عوام شدید غم و غصے میں مبتلا ہیں، المناک واردات کے بعد شہر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شدت سے جاری ہے، جبکہ مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک شدید متاثر ہوئی۔

احتجاجی مظاہرین نے قاتلوں اور مبینہ طور پر ان کی پشت پناہی کرنے والے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ذمہ داران کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ مظاہرین نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فوری اور مؤثر اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر وردا کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے او پی ڈی سروسز مزید تین دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوتے اور انہیں سزائیں نہیں دی جاتیں، احتجاج جاری رہے گا۔

پولیس کی جانب سے مذکورہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ شہر میں صورتِ حال شدید کشیدہ مگر قابو میں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US