شکار پور: پی ایس 9 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

image

شکارپور میں پی ایس 9 میں ضمنی الیکشن کیلیے پولنگ جاری ہے، جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

ضمنی الیکشن کی پولنگ کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، مذکورہ نشست آغا سراج درانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مذکورہ نشست پر پاکستان پیپلزپارٹی کے آغا شہباز درانی اور جے یو آئی کے رشد اللہ شاہ امروٹی کے درمیان مقابلہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹوٹل دو لاکھ 77 ہزار 792 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں ایک لاکھ 48 ہزار 310 مرد جبکہ ایک لاکھ 29 ہزار 482 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

ضمنی الیکشن کے لیے 178 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں بالترتیب 49 مرد اور 49 خواتین جبکہ 80 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں، 54 انتہائی حساس اور 40 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے پیش نظر 200 پاک فوج کے جوانوں کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے، حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی تو وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

ضمنی الیکشن کی مانیٹرنگ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، ضمنی انتخاب کیلیے پولیس کے 3 ہزار سے زائد اور رینجرز کے 200 اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US