کراچی میں نجی اسکول کے بچوں کو پکنک کے لیے لے جانے والی بس آئی آئی چندریگر روڈ پر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 طلبہ زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ کیفےبوگی کے قریب پیش آیا زخمی طلبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔