کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری، ڈبل ڈیکر بسیں بندرگاہ پر پہنچ گئیں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے عوام کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر کے لیے ڈبل ڈیکر بسیں بندرگاہ پر پہنچ گئی ہیں اور انشااللہ جلد سڑکوں پر چلائی جائیں گی۔
وزیر نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ، حکومت سندھ کی جانب سے ڈبل ڈیکر بسیں جلد عوام کی خدمت کے لیے متعارف کروائی جائیں گی جس سے شہریوں کو بہتر اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی۔