شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی چوٹ سے بحالی میں مصروف

image

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے گھٹنے کی چوٹ سے بحالی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بدھ کے روز بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی اس وقت لاہور میں میڈیکل پینل کی نگرانی میں ہائی پرفارمنس سینٹر پر اپنی بحالی کر رہے ہیں تاہم پی سی بی نے یہ نہیں بتایا کہ شاہین کب تک مکمل طور پر فٹ ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا میں بگ بیش کے دوران ایک میچ میں شاہین فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے اور بعد میں ان کو ان کی ٹیم برسبین ہیٹ نے ان کے کنٹریکٹ سے آزاد کردیا تھا اور پی سی بی نے ان کو پاکستان واپس بلا لیا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر پر ان کی صحت یابی کا عمل جاری رکھا جائے۔

آج سے سری لنکا میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین کا نام نہیں دیا گیا تھا لیکن ورلڈ کپ کے لیے جو 15 رکنی عارضی اسکواڈ کا نام آئی سی سی کو بھیجا گیا ہے اس میں شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US