پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ٹی 20 جمعہ کو کھیلا جائے گا

image

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کا دوسرا میچ کل (جمعہ) کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کو سیریز میں میزبان ٹیم کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 11 جنوری کو دمبولا میں ہی کھیلا جائے گا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اہم مقابلے کے لیے بھرپور تیاری کرچکی ہیں اور شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔

قومی ٹیم کے تمام ورلڈ کپ میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے جس کے باعث یہ سیریز پاکستانی کھلاڑیوں کو مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے اور مختلف ٹیم کمبینیشنز آزمانے کا بہترین موقع فراہم کر رہی ہے۔

سیریز کا ایک اہم مقصد قومی سلیکشن کمیٹی کو ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی حتمی اسکواڈ کے انتخاب میں مدد فراہم کرنا بھی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے امتزاج کو آزما رہی ہے تاکہ ایک متوازن اور موثر ٹیم تشکیل دی جا سکے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کے خلاف حالیہ 6 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سیریز نہ صرف نتائج کے اعتبار سے اہم ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور قیمتی تجربہ حاصل کرنے کا بھی بہترین موقع ہے۔

پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ نافع (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، وسیم ایوب، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US