پی ایس ایل کی 2 ٹیموں کی آج نیلامی، جناح کنونشن سینٹر میں تیاریاں مکمل

image

پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں دو نئی ٹیموں کے اضافے کی گھڑی آن پہنچی اور اسلام آباد کے جناح کنونشن میں آج آکشن منعقد ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی آکشن کی تقریب کے لیے ریہرسلز مکمل کرلی گئیں۔ پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی منفرد انداز میں آکشن میں شریک ہوں گے۔

سی او او پی سی بی سمیر احمد سید نے بھی آج صبح جناح کنونشن سنٹر کا دورہ اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے آکشن تقریب کے انتظامات پر بریفنگ دی۔

آکشن کی تقریب میں آنے والے بڈرز اور معزز مہمانوں کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا جائے گا، آکشن کی تقریب میں رائزنگ ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان شاہینز اور ہانگ کانگ سپر سکسز جیتنے والی پاکستان ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر دونوں چیمپئن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا جائے گا، کھلاڑیوں کو انعامات بھی دیے جائیں گے، دنیا بھر کے پی ایس ایل فینز رنگا رنگ تقریب پی سی بی کے یوٹیوب چینل، پی ٹی وی اسپورٹس، اے اسپورٹس اور جیو سپر پر لائیو دیکھ سکیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US