پی ایس ایل کی دو ٹیموں کی نیلامی کل (جمعرات) کو ہوگی، پی سی بی ترجمان

image

پاکستان کرکٹ بورڈ کی دو نئی ٹیمیں بیچنے کیلیے نیلامی کا عمل 8 جنوری بروز جمعرات کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں ہوگا۔

پی ایس ایل لیگ کو 6 کی بجائے 8 ٹیموں تک توسیع دی جارہی ہے۔ پی سی بی کے مطابق دو نئی فرنچائزز کے لیے بولیوں کا تکنیکی جائزہ مکمل ہوگیا۔

کامیاب پارٹیاں راولپنڈی، حیدر آباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے نام منتخب کرسکیں گے۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی خوش آئند ہے، پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی توسیع کا فیصلہ لیگ کی بڑھتی مقبولیت، مالی استحکام اور بین الاقوامی سطح پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

نئی ٹیموں کے مالکان کو 10سالہ ملکیتی حقوق دیے جائیں گے، جو لیگ کے مستقبل کے لیے ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔ نیلامی میں شرکت کے لیے متعدد معروف کاروباری گروپس اور کمپنیاں جن میں ٹیلی کام، رئیل اسٹیٹ، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار شامل ہیں۔

پی ایس ایل 2026 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا اور فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US