خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد نے 4 سالہ بچے کو قتل کردیا۔
تھانہ ٹاؤن شپ میں سفاک قاتلوں نے مداخیل وزیر قوم کے 4 سالہ بچے کو قتل کردیا۔ مداخیل وزیر قوم کے مشران اور لوگوں نے ننھے مقتول کی لاش سڑک پر رکھ کر قاتلوں کی گرفتاری کیلیے احتجاج شروع کر دیا۔
مداخیل قومی مشر ملک رحمت اللہ وزیر نے کہا کہ بچے کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری اور روڈ بند رہے گا، ہمیں انصاف دیا جائے ، 4 سالہ بچے کا قتل کھلی دہشت گردی ہے۔