پاکستان کرکٹ بورڈ کو آج پوری امید ہوگی کہ پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کی آج نیلامی ہوگی وہ کم از کم 125 سے 130 کروڑ میں بکیں گی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق آج اسلام آباد میں ہونے والی نیلامی میں بولی 90 سے 100 کروڑ سے شروع ہوسکتی ہے کیونکہ جو خالی پی ایس ایل کی چھ ٹیموں کی ایویلویشن کرائی گئی تھی اس میں سب سے زیادہ قیمت ملتان سلطان کی لگی تھی جو 85 کروڑ تھی اور اس کے بعد لاہور قلندر 67 کروڑ پر تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس بنیاد پر بولی 90، 100 کروڑ تک کھل سکتی ہے۔ کوئی 10 پارٹیز کو نیلامی میں بولی لگانے کا حق حاصل ہے جس میں ایک امریکا کی کمپنی ہے اور ایک پاکستان کی بڑی سیلولر کمپنی۔
پی سی بی نے اب تک بولی میں ریزرو پرائس کا نہیں بتایا ہے اور ساری پارٹیز کو آکشن شروع ہونے سے تھوڑی دیر پہلے اس کے بارے میں اطلاع کی جائے گی۔
پی سی بی نے تمام نیلامی میں حصہ لینے والے کمپنیز کو چھ شہروں کی ٹیموں کہ لسٹ مہیا کی ہے اس میں حیدرآباد، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ کے نام شامل ہیں اور جو بھی کمپنی نیلامی میں کامیاب ہوگی اسے انہی شہروں میں سے ایک کا نام چننا پڑے گا اور اگر وہ کسی اور شہر کے نام سے اپنی ٹیم پی ایس ایل میں کھلانا چاہتے ہیں تو ان کو اس حق کو حاصل کرنے کے لیے پی سی بی کو مزید ایک ملین ڈالرز دینے پڑیں گے۔
ریویلویشن کے بعد ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل میں جو پہلے سے چھ ٹیمیں ہیں ان کی قیمت 67 کروڑ سے لے کر تو 34 کروڑ تک ہے، جس میں لاہور 67 کروڑ، کراچی کنگز 64 کروڑ، پشاور زلمی 49 کروڑ، اسلام آباد یونائیٹڈ 48 کروڑ اور کوئٹہ گلیڈییٹرز 34 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ ملتان سلطان فرنچائز کا اس وقت کوئی مالک نہیں کیونکہ پچھلے مہینے علی ترین نے اس کی ملکیت چھوڑ دی تھی لیکن ذرائع نے بتایا کہ ری ویلیویشن میں اس کی قیمت 85 کروڑ لگائی گئی تھی۔
پی سی بی پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں جو مارچ 26 سے شروع ہونا ہے، ملتان سلطان کے بھاگ ڈور خود سنبھالے گا اور اگلے سال اس کی نیلامی ہوگی۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حالیہ دنوں میں لندن اور نیویارک میں پی ایس ایل کے روڈ شو کرائے تھے اس امید پر کہ باہر کے انویسٹرز بھی زیادہ سے زیادہ دو نئی ٹیموں کی بولی میں حصہ لے۔