بلوچستان میں شاہراہوں کی سیکیورٹی کے لیے نئی فورس قائم کرنے کا فیصلہ

image

بلوچستان حکومت نے صوبے کی اہم شاہراہوں پر سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نئی فورس کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے، جس پر 25 ارب روپے لاگت آئے گی۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے مطابق نئی فورس کو آئندہ چھ ماہ کے دوران مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا تاکہ شاہراہوں پر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ فورس کے مکمل قیام تک مال بردار گاڑیوں کو قافلوں کی صورت میں اپنی منزل تک پہنچانے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ ٹرانسپورٹرز کے تحفظ کے لیے مال بردار گاڑیوں کی انشورنس کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔

حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پر نذرِ آتش کی جانے والی گاڑیوں کے مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کے عمل کو بھی تیز کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرین کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US