کراچی کے سمندر میں 45 فٹ لمبی نایاب وہیل کی موجودگی ریکارڈ

image

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے کراچی کے ساحل سے تقریباً 40 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں نایاب اسپرم وہیل کی موجودگی ریکارڈ کی ہے جس کی لمبائی تقریباً 45 فٹ بتائی گئی ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر محمد معظم خان کے مطابق سندھ کے ساحلی سمندر میں اسپرم وہیل کا یہ پہلا ریکارڈ شدہ مشاہدہ ہے، اس سے قبل یہ وہیل بلوچستان کے ساحل کے قریب دیکھی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ وہیل کو ڈبلیو ڈبلیو ایف کے بورڈ ممبر زاہد میکر کی سمندری مہم کے دوران دیکھا گیا، جبکہ اس کی ویڈیو میں مخصوص سانس لینے کا سوراخ، جلد کے نشانات اور نمایاں کوہان بھی ریکارڈ ہوئے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق پاکستان کے سمندری پانیوں میں وہیل اور ڈولفن کی 26 اقسام موجود ہیں۔ اسپرم وہیل خوراک کی تلاش میں 300 سے 800 میٹر گہرائی تک غوطہ لگاتی ہے، جبکہ بعض اوقات ایک سے دو کلومیٹر گہرائی تک بھی پہنچ سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US