بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی تقریب حلف برداری میں شرکت

image

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سکردو پہنچے جہاں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے سکردو ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری سکردو سے نو منتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے گلگت روانہ ہوگئے۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ موجود تھے۔

نو منتخب وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US