جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے بی اے سال اول ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2013 ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔نتائج کے مطابق امتحان میں 6404 طلبہ شریک ہوئے ،جس میں سے 2453 طلبہ کامیاب قرارپائے، جبکہ 3951 طلبہ ناکام قراردیئے گئے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 38.30%فیصد رہا۔