۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کے کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن اور خصوصی امیدواروں کے 3، 4اور 5 جون کو ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 3 جون 2014ء کو آرٹس ریگولر ، آرٹس پرائیویٹ، ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن اور خصوصی امیدواروں کے ملتوی کیے جانے والے پرچے اب 11 جون 2014ء کو ،4جون 2014ء کو کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے ملتوی شدہ پرچے 12جون 2014ء کو اور 5 جون 2014ء کو کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر اور خصوصی امیدواروں کے ملتوی پرچے اب 14 جون 2014ء کو ہوں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ تمام امتحانی پرچے پہلے دیئے گئے شیڈول کے مطابق سابقہ امتحانی سینٹرز پر ہی منعقد ہوں گے۔