تعلیمی اعلانات برائے 09/06/2014

image

جامعہ کراچی اور لسبیلہ ایگریکلچر یونیورسٹی کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پرپیر 09 جون کو وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں دستخط ہونگے،جس کے مطابق سینٹر آف ایکسلینس اِن میرین بائیولوجی جامعہ کراچی اور فیکلٹی آف میرین سائنسز لسبیلہ یونیورسٹی باہمی اشتراک سے میرین ریسرچ کی ترقی وتحقیق میں ایک دوسرے سے تعاون کرینگے ٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ سالانہ امتحانی فارم جمع کرائے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 17 جون تک 3000 روپے فیس برائے سال اول / دوئم کے ساتھ بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اور ایم اے سال اول / دوئم کے سالانہ امتحان میں شرکت کے خواہشمند ہیں انہیں امتحان فیس کے علاوہ 5000روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی ایل/ ایل ایل ایم کے انرولمنٹ فارم1000 روپے لیٹ چارجز مع 1500روپے انرولمنٹ فیس 13 جون تک متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی اے،بی ایس سی اور بی کام کے طلبہ اپنے انرولمنٹ فارم 1000/= روپے لیٹ چارز مع 1500/= روپے انرولمنٹ فیس متعلقہ کالجز میں 20 جون تک جمع کراسکتے ہیں٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی پی ایڈ کے سالانہ امتحانی فارم برائے 2014 ء 3400روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں 20 جون تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ایسے طلبہ جو 2008 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہونگے٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات نے ایک بارپھر بی اے،بی کام ،بی اوایل(پرائیوٹ) اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع کردی ہے۔رجسٹریشن فارم2900روپے فیس کے ساتھ بینک کائونٹر واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts