جامعہ کراچی، پاکستان سوسائٹی آف فارما کوگنوسی نیچرل تھراپی کے زیراہتمام چھٹی نیشنل کانفرنس بعنوان ’’صحت سے متعلق اور جڑی بوٹیوں سے علاج‘‘ جمعرات 26 جون کو صبح 9.30 بجے فارمیسی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی جس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصرکرینگے جبکہ سردار محمد یاسین ملک مہمان اعزازی ہونگے۔پروفیسر ڈاکٹر غزالہ حفیظ رضوانی ڈین فارمیسی،پروفیسر ڈاکٹر منصور احمد ،پروفیسر ڈاکٹر سید اقبال حسین،پروفیسر ڈاکٹر مشہود عالم اور خواجہ نوید احمد بیرسٹرایٹ لاء مقالات پیش کرینگےجبکہ دوسرے سیشن پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر مدثر اقبال ڈار، ڈاکٹر عثمان غنی خان، ڈاکٹر عبدالرشید خان اور پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد خان اپنے تحقیقی مقالے پیش کرینگے۔ ٭ جامعہ کراچی کے اسٹوڈنٹس گائیڈنس کونسلنگ، پلیسمنٹ اینڈ اوورسیریز ایگزامینشنز بیورو کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کے اعلامیہ کے مطابق انگلش پروفیشنسی کورس 2014 کے داخلے 27 جون 2014 تک ہونگے، خواہشمند افراد کاونٹر نمبر 7 واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے50 روپے کے عوض رجسٹریشن فارم حاصل کرکے 27 جون 2014 تک جمع کراسکتے ہیں۔