تعلیمی اعلانات برائے 24/06/2014

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی اے پرائیوٹ کے سپلیمنٹری امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی گئی ہے۔ طلبہ اپنے امتحانی فارم 04 جولائی تک 2800روپے فیس برائے سال اول/ دوم اور5000 روپے فیس برائے (سال اول ودوم )کے ساتھ بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ پر جمع کراسکتے ہیں۔ ایسے طلبہ جو 2012 ء کی رجسٹریشن کے حامل ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے ،جبکہ ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔ ٭ جامعہ کراچی، پاکستان سوسائٹی آف فارماکوگنوسی نیچرل تھراپی کے زیراہتمام چھٹی نیشنل کانفرنس بعنوان: ’’صحت سے متعلق اور جڑی بوٹیوں سے علاج‘‘ جمعرات 26 جون کو صبح 9.30 بجے فارمیسی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی جس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصرکرینگےجبکہ سردار محمد یاسین ملک مہمان اعزازی ہونگے۔ پروفیسر ڈاکٹر غزالہ حفیظ رضوانی ڈین فارمیسی، پروفیسر ڈاکٹر منصور احمد، پروفیسر ڈاکٹر سید اقبال حسین،پروفیسر ڈاکٹر مشہور عالم اور خواجہ نوید احمد بیرسٹرایٹ لاء مقالے پیش کرینگےجبکہ دوسرے سیشن میں پروفیسر ڈاکٹراقبال چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر مدثر اقبال ڈار، ڈاکٹر عثمان غنی خان، ڈاکٹر عبدالرشید خان اور پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد خان اپنے تحقیقی مقالے پیش کرینگے۔ ٭جامعہ کراچی کے اسٹوڈنٹس گائیڈ نس کونسلنگ، پلیسمنٹ اینڈ اوورسیریز ایگزامینیشنز بیورو کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کے مطابق انگلش پروفیشنسی کورس 2014 کے داخلے 27 جون تک ہونگے ،خواہشمند افراد کاونٹرنمبر7 واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے 50روپے کے عوض رجسٹریشن فارم حاصل کرکے27 جون تک جمع کراسکتے ہیں۔ ٭ جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ فیسیلٹیز کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ بعنوان: ’’کونفلِکٹ مینجمنٹ‘‘ 26 سے 27 جون منعقد کیا جارہا ہے۔ مذکورہ ورکشاپ اساتذہ، انتظامی شعبے سے وابستہ افراد اور طلبہ کیلئے بہت مفید ہوگا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.