ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے ڈپٹی ناظم امتحانات محمد رفیق پلھ کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 30 جون کو تعلیمی بورڈ سکھر میں سہ پہر 3 بجے کیا جائے گا، چیئرمین تعلیمی بورڈ سید مجتبیٰ شاہ کی سربراہی میں تعلیمی بورڈ کے افسران نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کریں گے۔