جامعہ کراچی کے رجسٹرارکے مطابق رمضان المبارک میں دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیر تاجمعرات صبح 8:00 تا2:00 بجے دوپہر اور جمعہ کے روز 8:00 تا1:00 بجے دوپہر دفتری اوقات کار ہوں گے۔حیدرآباد جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران انتظامی و تدریسی شعبوں کے نئے اوقات کا اعلان کیا گیا ہے۔ رجسٹرار جامعہ سندھ کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق انتظامی و تدریسی شعبوںکے اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے دوپہر 2:15 بجے تک ہوگا جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے دوپہر 1:15 بجے تک متعلقہ شعبے کھلے رہیں گے۔