جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی کام ریگولر سپلیمنٹری امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 27 اگست تک 2650 روپے فیس برائے سال اول/ دوم اور4550 روپے فیس برائے (سال اول ودوم باہم)کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2004ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کے اہل ہونگے۔ علاوہ ازیں ایسے طلبا وطالبات جو2004 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔ مذکورہ سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کا آخری موقع دیا جارہاہے اس کے بعد کوئی موقع نہیں دیا جائیگا۔ ٭ رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر مونس نے احمر سلسلہ ’’لیکچر فضیلت‘‘ کا اہتمام بدھ20 اگست کو صبح گیارہ بجے سماعت گاہ کلیہ فنون کیا ہے۔ملک کے ممتاز ماہر معاشیات اور سوشل سائنسز ،پروفیسر ڈاکٹر اکبر زیدی پاکستان میں بدلتی ہوئی طرزحکمرانی پر مقالہ پیش کرینگے۔ ٭ سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ فیسیلٹیز کے زیراہتمام تین روزہ ورکشاپ 25 اگست سے شروع ہوگا ٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی ایس سی (پاس) کے سپلیمنٹری امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 23اگست تک 2650روپے فیس برائے سال اول/ دوم اور4550 روپے فیس برائے (سال اول و دوم باہم)کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔٭وفاقی جامعہ اردو کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر وقار الحق کے اعلان کے مطابق بی کام سال اول پرائیویٹ، سالانہ امتحانات کا آغاز26؍اگست سے ہوگا جبکہ بی اے سال دوم اور بی کام سال دوم، پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز27؍اگست سے ہوگا۔ امتحانی مراکز جامعہ اردو،گلشن کیمپس کراچی، المیزان انسٹیوٹ ، اسلام آباد،محی الدین پوسٹ گریجویٹ کالج، راولا کوٹ بنائے گئے ہیں جبکہ امتحانی اوقات کار دوپہر 2.30 بجے سے شام 5.30 تک ہوں گے۔