انچارج سیمسٹر ایگزامینیشن سیکشن جامعہ کراچی کے مطابق 1974 ء سے تاحال جامعہ کراچی کے ایسے طلبہ جن کاجامعہ کراچی میںمارننگ وایوننگ اور الحاق شدہ کالجز / انسٹیٹوٹس کے تحت کا انرولمنٹ / ری انرولمنٹ ختم ہوچکا ہے اور وہ ایک یا زائد کورسز میں فیل ہونے کے باعث اپنا ڈگری کورس مکمل نہیں کرسکے ہیں وہ ون ٹائم اسپیشل چانس امتحان برائے 2014 ء کے تحت15 ستمبر سے منعقد ہونے والے امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں۔اس سلسلے میں طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ شعبے کے سربراہ / ڈائریکٹر / انچارج سے تصدیق کرانے کے بعد 05 ستمبر2014 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ اپنے فارم05 ستمبرتک500/= روپے لیٹ فیس فی کورس کے اعتبار سے جمع کراسکتے ہیں۔ون ٹائم اسپیشل چانس ایگزامینشن کے فارم وفیس جمع کرانے کے لئے طلبہ برسر/ ڈائریکٹر آف ایوننگ پروگرام یونیورسٹی آف کراچی سے رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ الحاق شدہ کالجز کے طلبہ اپنے متعلقہ کالجز میں بذریعہ پے آرڈر فارم وفیس جمع کراسکتے ہیں۔مارننگ کے طلبہ اپنے امتحانی فارم سیمسٹر سیل میں موجود کائونٹر سے جبکہ ایوننگ پروگرام کے طلبہ ڈائریکٹوریٹ آف ایوننگ پروگرام اور الحاق شدہ کالجز کے طلبہ اپنے متعلقہ کالجز سے امتحانی فارم حاصل کرسکتے ہیں۔