۔تھانہ سٹی میاں چنوں میں-3روزہ ریمانڈ پر حوالات میں بند ملزم ھلاک

image

-3روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ سٹی میاں چنوں کی حوالات میں بند تقریباً-65سالہ ملزم خان محمد ولد لال قوم لک سکنہ چک نمبر131پندرہ ایل تحصیل میاں چنوں ھلاک ہوگیا ملزم کو -5روز قبل قتل کی دھمکیوں کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ملزم کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ خان محمد پر ایس ایچ او تھانہ سٹی راناسعیداجمل ،محرر احسان اور دیگر پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کیا جس کی تاب نہ لاتے ہوئے ھلاک ہوگیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی حوالات میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی جسے فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ۔جس پر لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس اپنے بچاؤ کیلئے کاغذی کارروائیوں میں مصروف ہے پولیس نے دباؤ یا ملی بھگت سے ہسپتال عملہ کو ریکارڈ بنانے پر مجبور کیاہے تاہم پوسٹمارٹم میں تشدد ثابت ہوگیا تو پولیس اہلکاروں کو معاف نہیں کریں گے۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts