طلباء کو حضرت عمرفاروق ؓ کے کردار اور انکی سیرت سے متعارف کرانے کیلئے انجمن طلباء اسلام، جامعہ ٹیکسلا کے زیر اہتمام سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ناظم جامعہ، محمد جنید مصطفائی نے حاضرین پر زور دیا کہ اپنے اقوال و افعال میں حضرت عمرفاروق ؓ کے احکامات کو اپنائیں کہ دورحاضر میں بھی آپ ؓ کے سنہری اصولوں سے راہنمائی لے کر کئی مسائل حل کیئے جاسکتے ہیں۔ناظم جامعہ نے مزید کہا کہ انجمن عشق مصطفاء ﷺ اور عشق صحابہ ؓ کے لیئے کام کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ اس کے بعد پروگرام کے مطابق ناظم جامعہ نے طلباء کو اسلامی ممالک کی مختلف جامعات کا مختصر تعارف کروایا اور وہاں موجود درس و تدریس کے شعبہ جات کے بارے میں آگاہ کیا۔