پاکستان ریلوے کا بوسیدہ نظام، میرپور ماتھیلو میں مال بردار ٹرین پٹری سے اترگئی

image

سندھ کے شہر میرپور ماتھیلو میں ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کے انجن سمیت پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کے مقام سے ٹریک اکھڑ گیا ہے جس کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا ،جائے حادثہ کے قریب بوگیاں انجن سے الگ ہوکر پٹری سے اتر گئیں ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی، حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک کو بند کردیا گیاہے۔ ریلوے حکام نے دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا ہے،حادثے کے بعد روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کر کے امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts