ایس بی سی اے کا مخدوش عمارتیں خالی نہ کرانا باعث تشویش ہے، چیئرمین آباد

image

لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں درجنوں افراد کےزخمی ہونے پر چیئرمین آباد نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا کہ لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ مخدوش عمارتوں کی فہرست ہونے کے باوجود ایس بی سی اے کاعمارتوں کو خالی نہ کرانا تشویشناک ہے۔

محمد حسن بخشی نے حکومت سندھ سے فوری نوٹس لے کر خستہ حال عمارتوں کو خالی کرانے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیموں کو جدید مشینری اور وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہوسکے اور ملبے تلے دبے افراد کو فوی نکال کر ان کی جان بچائی جاسکے۔

حسن بخشی نے آباد کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts