کراچی۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ
کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات
برائے 2015ء کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کو ایک مرتبہ پھر
یاددہانی کروائی ہے کہ بروز جمعرات 3 دسمبر کو ملتوی ہونے والے پرچے بروز
ہفتہ 12 دسمبر کو، بروز جمعہ 4 دسمبر کو ملتوی ہونے والے پرچے بروز پیر 14
دسمبر کو اور بروز ہفتہ 5 دسمبر کو ملتوی ہونے والے پرچے بروز منگل 15
دسمبر 2015ء کو لیے جائیں گے۔
تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ
کے عرس کے موقع پر بروز جمعرات 3دسمبر 2015ء کے ملتوی ہونے والے پرچے اب 12
دسمبر 2015ء سابقہ شیڈول میں دیئے گئے وقت اور امتحانی مراکز پر منعقد ہوں
گے، 12دسمبر کو جو پرچے لیے جائیں گے ان میں سائنس پری انجینئرنگ اور پری
میڈیکل کا کیمسٹری پرچہ اول، سائنس جنرل کا کمپیوٹر سائنس پرچہ اول، ہوم
اکنامکس کا فوڈ اینڈ نیوٹریشن، کامرس ریگولر اور پرائیویٹ کا پرنسپل آف
اکنامکس پرچہ اول، آرٹس ریگولر کا فائن آرٹس پرچہ ، لوجک پرچہ اول، ہیلتھ
اینڈ فزیکل ایجوکیشن پرچہ اول، کمپیوٹر سائنس پرچہ اول ،لائبریری سائنس
پرچہ اول اور خصوصی امیدواروں کا ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن پرچہ دوم شامل
ہیں۔ محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کے
باعث 4 دسمبر کو ملتوی ہونے والے تمام گروپس کا پاکستان اسٹڈیز اور خصوصی
امیدواروں کا فائن آرٹس پرچہ اول بروز پیر 14 دسمبر 2015ء کو سہ پہر تین
بجے سے شام پانچ بجے تک سابقہ امتحانی مراکز پر ہی لیا جائے گا۔انہوں نے
مزید بتایا کہ 5دسمبر کو ملتوی ہونے والے پرچے اب 15 دسمبر 2015ء کو سابقہ
شیڈول میں دیئے گئے وقت اور امتحانی مراکز پر ہی منعقد ہوں گے، 15 دسمبر کو
منعقد ہونے والے پرچوں میں سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور سائنس جنرل
کا میتھمیٹکس پرچہ اول، ہوم اکنامکس کا کلاتھنگ اینڈ ٹیکسٹائل، کامرس
ریگولر اور پرائیویٹ کا بزنس میتھمیٹکس پرچہ اول، آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ
کا ایجوکیشن پرچہ اول، اسلامک ہٹری پرچہ اول، آرٹس ریگولر جیوگرافی پرچہ
اول، آؤٹ لائن آف ہوم اکنامکس پرچہ اول، بریل پرچہ اویل اور خصوصی
امیدواروں کا فائن آرٹس پرچہ دوم شامل ہے۔